26 فروری، 2017، 10:57 AM

اسلام آباد میں اکو اقتصادی تعاون تنظيم کا اجلاس منعقد ہوگا

اسلام آباد میں اکو اقتصادی تعاون تنظيم کا اجلاس منعقد ہوگا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یکم مارچ کو اقتصادی تعاون تنظیم اکو کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں یکم مارچ کو اقتصادی تعاون تنظیم  اکو کا سربراہی  اجلاس منعقد ہوگا ۔
یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں سربراہ اجلاس کیلئے دارالحکومت  اسلام آباد کی شاہراہ دستورسبز پٹی کی زیبائش اور ای سی او سربراہان مملکت و حکومت کی تصاویر اور رنگ برنگ پھولوں سےسج رہی ہے۔
تنظیم کے کل 10 رکن ممالک ہیں جن ایران، ترکی، پاکستان، افغانستان، آذربائجان، ترکمنستان، ازبکستان، تاجیکستان، قرقیزستان اور قزاقستان شامل ہیں اکو رکن ممالک کے سربراہان مملکت کی آمد پر اسلام آباد کی سڑکوں اور شاہراؤں کی صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔
نہ صرف شاہراہ دستور، بلکہ خیابان سہر وردی ، ایکسپریس وے، کشمیر ہائی وے اور جناح ایونیو سمیت تمام بڑی شاہراؤں کو مہمانوں کے آمد سے جڑے بینرز اور سامان زیبائش سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔
 

News ID 1870707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha